صوبہ میں 26ہزار پرائمری سکولوں کی

صوبہ میں 26ہزار پرائمری سکولوں کی احتجاجاً تالابندی کا اعلان

ویب ڈیسک: اپ گریڈیشن کے فیصلے پر عملدر آمد میں دو سالہ تاخیر پر سرکاری پرائمری سکولوں کے اساتذہ نے5نومبر سے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، اس احتجاج کے تحت صوبہ میں 26ہزار پرائمری سکولوں کی احتجاجاً تالہ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، اس موقع پر سڑکوں پر ایک لاکھ اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے اپنے اختتام سے قبل سرکاری سکولوں کے ڈیڑھ لاکھ اساتذہ کو اگلے سکیل میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی تھی جس کو نگران حکومت نے منسوخ کر دیا تھا، اس کیخلاف احتجاج کے بعد چیف سیکرٹری اور صوبائی کابینہ کے عہدیداروں کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی، جبکہ موجودہ حکومت کی جانب سے بھی یہ فیصلہ نافذ نہیں کیا جارہا ہے۔
اس فیصلہ پر سرکاری پرائمری سکولوں کے اساتذہ کی جانب سے مرحلہ وار احتجاج شروع کیا گیا ہے، اس احتجاج کے دوسرے مرحلے میں صوبائی صدر کی جانب سے تمام سکولوں کو تالے لگانے اور 5 نومبر سے احتجاج اور ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ٹیچرز نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے پیش کئے ہیں۔
ان پیش کردہ مطالبات میں تعلیمی امن کو بر قرار رکھنے کیلئے پرائمری اساتذہ کے مطالبات تسلیم کرنے ، پرائمری اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرنے، پرائمری سکولوں کی نجکاری کا عمل روکنے، ایڈہاک اساتذہ کی فوری طور پر ملازمت پر مستقلی، پرائمری سکولوں میں ہر کلاس کیلئے علیحدہ ٹیچرز کی تعیناتی اور ضم اضلاع میں سینئر پرائمری سکول ٹیچر کی پوسٹ تخلیق کرنے جیسے دیگر مطالبات شامل ہیں۔
یاد رہےکہ اس احتجاج کے تحت صوبہ میں 26ہزار پرائمری سکولوں کی احتجاجاً تالہ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، اس موقع پر سڑکوں پر ایک لاکھ اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسلحہ وشراب برآمدگی کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ برقرار