2023420 expocentre 1584705272 255 640x480 1

صوبے میں کورونا مریضوں کیلئے جدید طبی سہولیات سے آراستہ مزید 176 بستروں کا انتظام

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کے لیے جدید طبی سہولیات سے آراستہ مزید 176 بستروں کا انتظام، وزیر صحت تیمور جھگڑا کے مطابق صوبے میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران 32 آئی سی یو جبکہ 144 ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس بیڈز کا اضافہ کیا گیا، اگلے دوماہ میں مزید 1000 آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بستروں کا اضافہ کیا جائے گا، پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں این ڈی ایم اے کے تعاون سے کورونا سنٹر بنا رہے ہیں،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

پی آئی سی کورونا سنٹر 50 آئی سی یو اور 150 ایچ ڈی یو بیڈز پر مشتمل ہو گا، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں مزید 19 وینٹی لیٹڈ اور 11 ایچ ڈی یو بستروں کا اضافہ کیا، ایچ ایم سی میں مزید 5 آئی سی یو بستر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 36 بستروں پر مشتمل ایچ ڈی یو بنایا گیا،ڈی ایچ کیو چارسدہ میں 8 وینٹی لیٹڈ بستروں کا آئی سی یو وارڈ اور وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال رجڑ میں 32 بیڈز کا ایچ ڈی یو بنایا گیا ہے، کورونا مریضوں کے لیے سوات میں 25، نوشہرہ اور صوابی میں مزید 20، 20 بستروں کے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس بنائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا