Asad Umar Mehmood Khan

ضم شدہ اضلاع کی تیز رفتار ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے پر وزیر اعلی محمود خان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرمیں اتفاق

پشاور: وزیر اعلی محمود خان کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کی، فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی، چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال منصوبے کی فیزیبلٹی کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کا فیصلہ ،

وزیر اعلی محمود خان کے مطابق سی آر بی سی کینال منصوبے کی تکمیل سے صوبے میں زرعی پیداوار کی کمی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا، بجلی کے خالص منافعوں کی مد میں صوبے کو بقایا جات کی ادائیگی پر بھی بات چیت کی، ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق امور بھی گفتگو کی،

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت

ضم شدہ اضلاع کی تیز رفتار ترقی کے لئے تمام دسیاب وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق، ضم شدہ اضلاع کے لئے تمام صوبے اپنے وعدوں کے مطابق این ایف سی میں اپنے حصے کے تین فیصد کی فراہمی کو یقینی بنائیں،  وزیر اعلی کا مطالبہ کیا،ضم شدہ اضلاع کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دی ہے، اب دیگر صوبوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، 

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ

ضم شدہ اضلاع کا معاملہ صرف خیبر پختونخوا کا نہیں پورے ملک کا معاملہ ہے، وفاقی وزیر کی طرف سے وزیر اعلی کو ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ۔