75e9fd33 835a 4daf a797 93d15939484f

وزیراعظم کا عید کے فوری بعد”ٹائیگر فورس ڈے” منانے کا فیصلہ

اسلام آباد :وزیراعظم کی عثمان ڈار اور ملک امین اسلم سے ملاقات میں اہم فیصلے ،وزیراعظم نے کہا کہ عید کے فوری بعد "ٹائیگر فورس ڈے” منانے کا فیصلہ ،ٹائیگر فورس رضا کار ملک بھر میں شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں گے نوجوان رضا کار مون سون پلانٹیشن کے دوران 1 کروڑ درخت لگائیں گےوزیراعظم نے کہا کہ بدھ کے روز نوجوانوں کےلئے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گے ، نوجوانوں سے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کریں گے ،ٹائیگر فورس رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کیلئے رجسٹریشن دوبارہ اوپن کرنے کا فیصلہ رجسٹریشن آئندہ چند روز میں ایپلیکیشن کے ذریعے اوپن کر دی جائیگی, عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوان تیاری کریں, وزیراعظم نئی ذمہ داریوں کو اعلان کرنے والے ہیں,عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس نے کورونا وباء کے دوران ذمہ داریاں زبردست انداز میں سنبھائی,عثمان ڈار کے مطا بق شاندار خدمات پر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور نوجوانوں کو ملکی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے کا بھرپور موقع دینا چاہتے ہیں,عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوان سیاسی وابستگی اور نظریات سے بالاتر ہو کر صرف ملک کا سوچیں ۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار ،2 زندگیاں نگل لیں