download 8 3

وفاقی حکومت نے کورونا پر پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد :سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس کا معاملہ ،وفاقی حکومت نے کورونا پر پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی وزارت صحت نے کورونا کے دوران فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ایک اضافی تنخواہ کا اعلان کیا، رپورٹ کے مطا بق اضافی تنخواہ کے معاملے پر صوبوں سے مشاورت کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا، رپورٹ کے مطا بق صوبے عدالتی احکامات کی روشنی میں اپنی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے، رپورٹ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق صوبوں کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں، رپورٹ کے مطا بق صوبے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی پر انفرادی رپورٹس جمع کرائیں گے۔

مزید پڑھیں:  تیراہ میں جائیداد کے تنازعہ پرفائرنگ ،تین افراد جاں بحق