بھارت کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر

ویب ڈیسک: بھارت کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے چالیس ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں، جو کہ ایک دن میں کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔بھارت سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ایک دن میں ریکارڈ چھ سو اکیاسی اموات کے ساتھ کووڈ انیس سے ہلاک ہونے والوں کی تعدادتقریباً 28ہزار500افراد سے زا ئد ہو گئی اور 11 لاکھ 54ہزار متاثر ہو چکے ہیں، تاہم طبی ماہرین کا خیال ہے کہ اموات کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ بھارت پہلے ہی امریکا اور برازیل کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں طلبہ کے حوالے سے وفاق کی سرد مہری افسوسناک ہے ،مینا خان آفریدی