3149848931592465810

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز، شاہرات، موٹرویزاورتوانائی کے منصوبے ملک کی تقدیربدل دیں گے- چیئرمین سی پیک

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز، شاہرات، موٹرویزاورتوانائی کے منصوبے ملک کی تقدیربدل دیں گے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے ،جوچین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے تحت منصوبے تیزکرنے کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی میں کمی کے باوجود 17اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

انہوں نے کہاکہ فیصل آباد، کراچی اوررشکئی کے علاقوں میں خصوصی اقتصادی زونز پر کام تیزی سے جاری ہے۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ سستی بجلی پیدا کرنے کوترجیح دی جارہی ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے مقامی کوئلہ استعمال کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں انتخابات عوامی حق خودارادیت کا نعمل البدل نہیں، صدر مملکت

ایک سوال کے جواب میں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے کہاکہ توانائی کے سترہ منصوبوں میں سے اب تک نومکمل ہوچکے ہیں۔

سی پیک کے مغربی روٹ کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ژو ب تک موٹروے منصوبے پربھی پیشرفت ہوئی ہے۔