asad kisar

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کے قیام کی منظور دے دی

ویب ڈ یسک( اسلام اباد): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کے قیام کی منظور دے دی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
کمیٹی 24 اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل ہوگی۔ وزیر امور خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کمیٹی کے چیئر مین نامزد, کمیٹی میں حکومت کی نمائندگی وفاقی وزراء پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، سینیٹر شبلی فراز، شیریں مزاری اور وزیر مملکت علی محمد خان کریں گے, وزیر اعظم کے مشیران ڈاکٹر ظہیر الدین بابر اعوان اور مرزا شہزاد اکبر بھی کمیٹی میں شامل ہے۔

حکومتی ممبران قومی اسمبلی و سینٹ ملک محمد عامر ڈوگر، سینیٹر ڈاکٹر فروغ نسیم، سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور غوث بخش خان مہر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے , کمیٹی میں شاہد خاقان عباسی، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنااللہ، احسن اقبال چوہدری، سینیٹر محمد جاوید عباسی مسلم لیگ ن کی نمائندگی کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، سینیٹر شیری رحمٰن، سینیٹر فاروق حامد نائیک جبکہ ایم ایم اے پی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کمیٹی میں اپنی جماعتوں کی نمائندگی کریں گے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کا قیام قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور کردہ تحاریک کے تحت عمل میں لایا گیا۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ساڑھے 5بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب, پارلیمانی کمیٹی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کی طرف سے پاس کردہ انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020اور اقوام متحدہ (سلامتی کونسل) ترمیمی بل 2020 پر غور کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور پولیس لائنز بم دھماکے میں ملوث پولیس ہیڈ کانسٹیبل گرفتار

پارلیمانی کمیٹی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کی طرف سے پاس کردہ انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020اور اقوام متحدہ (سلامتی کونسل) ترمیمی بل 2020 پر غور کرے گی۔
: اسپیکر قومی اسمبلی نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بجلی کی فراہمی سے متعلق امور پر منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران اسپیکر نے کہا کہ عوام کو بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی بنیادی پالیسی ہے۔
اسپیکر نے پیسکو کو بجلی کی لوڈشیڈنگ،اووربلنگ،ٹرانسفارمرزکی تنصیب اوربجلی کی ٹرپنگ کے معاملات کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اوربجلی سے متعلقہ دیگر مسائل پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیسکو کو کے پی کے میں کسانوں کودرپیش اووربلنگ کے معاملات کو حل کرنے کی ہدایت
انہوں نے ٹرانسفارمروں کی مرمت میں تاخیر پر بھی تشویس کا اظہار کیا اور پیسکو کو اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں بجلی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا،اسپیکر اسد قیصر نے ممبران کو بجلی سے متعلق اپنے اپنے حلقوں کے مسائل کو تحریری طور پر پیش کرنا کا کہا ۔ انہوں نے پیسکو کے چیف ایگزیکٹو کو ممبران کی جانب سے پیش کیے گے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب نےکمیٹی کویقین دلایا کہ خیبرپختونخواہ میں بجلی سے متعلق تمام معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔اجلاس میں وفاقی وزرا پرویزخٹک،عمر ایوب،خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی اور وزارت توانائی اور پیسکو کےسینئر آفسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات