makhmod kha 2

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس اپر دیر تا لوئر چترال کیبل کار منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ



ویب ڈیسک(پشاور): وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس ،اپر دیر تا لوئر چترال کیبل کار منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ ممنصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی اور انجینئرنگ ڈیزائن پر کام شروع کرنے کی منظوری۔ یہ منصوبہ 32 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ بریفنگ کے مطا بق منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی 5 سے 6 میہنوں میں مکمل کی جائے گی

مزید پڑھیں:  مہنگائی میں کمی کے باوجود 17اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

بین الاقوامی معیار اور طرز کا یہ کیبل کار اپنی نوعیت کا منفرد کیبل کار ہوگا۔ یہ کیبل کار دنیا کا سب سے اونچا اور لمبا کیبل کار ہوگا۔ یہ کیبل کار کمراٹ اپر دیر سے مداکلشٹ لوئیر چترال تک تعمیر کیا جائے گا۔
کیبل کار کی مجموعی لمبائی 14 کلومیٹر ہوگی،منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں سالانہ 8 ملین ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے
کیبل کار میں دیگر سہولیات کے علاوہ دونوں اطراف کے اسٹیشنز میں کار پارکنگ کی سہولت بھی ہوگی۔
کیبل کار میں ایک انٹرمیڈیئٹ اسٹیشن بھی ہوگا جہاں پر ریسٹورینٹ کی سہولت دستیاب ہو گی۔

مزید پڑھیں:  بلاول بھٹو 73کا آئین ختم کرنے کی سازش میں شریک ہیں،اسد قیصر