5e9bb7f72e8ed

غیر قانونی مویشی منڈی کو چلانے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی۔ ،این سی او سی


ویب ڈیسک(اسلام اباد):عیدا لضحیٰ کے حوالے سے بڑا فیصلہ، غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، کسی بھی غیر قانونی مویشی منڈی کو قائم کرنے یا چلانے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی۔
منظور شدہ مویشی منڈیوں میں ضابطہ اخلاق کی عملداری کے لئے تمام انتظامیہ متحرک , ملک بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں ہیلتھ گائیڈ لائنز کی خلا ف ورزیوں کی رپورٹس مل رہی ہیں۔ عوام کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے۔ حفظانِ صحت کے اُصولوں اور کرونا کے خلاف بنائی گئی فاظتی تدابیر کو اپنانے سے ہی وَبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے وفاق، صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتظامیہ کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن۔
تمام صوبوں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں ا یس او بیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔ خلاف ورزیوں کی صورت میں جُرمانے اور مویشی منڈیوں کو بند کیا جا سکے گا فیس ماسک اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔
اگر ان احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وَبا پر قابو پانا مشکل ہو گا۔ مویشی منڈیوں میں اوقات کار کی پابندی ایک مخصوص تعداد کی انٹری اور ہیلتھ گائیڈ لائن پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
عید پر اجتماعات سے گریز کریں۔ عید پر تمام تفریخی مقامات مکمل بند رہیں گے۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ بازاروں اور عید پر تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ انفرادی حفاظت اجتماعی صحت اور حفاظت کی ضمانت ہے , ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناتے عوام کے تعاون سے ہی کرونا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود ،فوج کا کردار بڑھا دیا گیا : فضل الرحمان