2202585 twincitiesseal 1587377463

پاکستان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی دنیا سرہی جا رہی ہے

ویب ڈیسک(اسلام آباد): دنیاکوروناوائرس کی وباء کے تناظرمیں پاکستان کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کوبڑے پیمانے پرسراہ رہی ہے جس کابنیادی مقصدزندگی اور روزگارکے درمیان توازن برقراررکھناہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے پرایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد جون کے وسط میں یومیہ تقریباً چھ ہزارآٹھ سوتھی جو تیزی سے کم ہوکرگزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارہ سونورہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار

وزیراعظم نے اس امیدکااظہاربھی کیاکہ تعمیراتی صنعت کے لئے حال ہی میں اعلان کئے گئے مراعاتی پیکج سے لاک ڈائون کے باعث متاثر ہونے والے یومیہ اجرت پرکام کرنے والوں کو ریلیف ملے گا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں تجاوزات اور ناقص صفائی کے خلاف کریک ڈاون، بیکریاں سیل

انہوں نے کہاکہ قومی شاہراہ سے منسلک دوکھرب 89ارب روپے مالیت کے چاربڑے منصوبوں سے ملک کے مختلف حصوں میں ترقی اورخوشحالی آئے گی اوررابطے بہترہوں گے۔