123546

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بجلی کی ٹرپنگ، اضافی بلوں جیسے مسائل کا فوری ازالہ کیا جایئں- گورنر خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک(پشاور): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے چیف ایگزیکٹو پیسکو انجنیئر محمد جبار کی گورنر ہاوس میں ملاقات کی، ملاقات میں صوبہ میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ، لائین لاسز اورلوڈشیڈنگ کے طریقہ کار اوردورانیہ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
چیف پیسکو نے گورنر کو صوبہ میں بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
: گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائے، عوام کو بجلی کی ٹرپنگ اضافی بلوں اور بلاوجہ لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ