Capture 6

ڈی آئی خان گاؤں کوٹلہ لودھیان سے زمانہ قدیم کے نوادرات کی موجودگی کا انکشاف

ویب ڈیسک (ڈی آئی خان): ڈی آئی خان گاؤں کوٹلہ لودھیان سے زمانہ قدیم کے نوادرات کی موجودگی کا انکشاف ہوا، ٹیچر محمد آصف کا کہنا تھا کہ نوادرات سکول میں شجرکاری مہم کے لئے کھدائی کے دوران ملے، زمین کی تہہ سے مورتی، سکے اور برتنوں کے ٹکڑے ملے ہیں، مورتی، برتن، قدیم سکوں کے علاوہ 1840 کےسکے بھی ملے ہیں، انتظامیہ کے مطابق گاؤں کوٹلہ لودھیان ہندوستان کے بادشاہ ابراہیم لودھی کے نام سے منصوب ہے، مقامی انتظامیہ نے مورتی اور سکے اپنی تحویل میں لے لئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور کے مطابق ایریا کو کورڈن کردیا گیا، ایریا میں ماہرین آثار قدیمہ کے زریعے کھدائی کرائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  190پاؤنڈ کیس : ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا