safdar

مسلم لیگ ن کے رہنماکیپٹن صفدر کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک (گوجرانوالہ): گوجرانوالہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور ن لیگی رہنما کپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں ن لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کو بھی ملزم نامزد کیا ہے۔ مقدمہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق کپٹن صفدر نے حکومت کو بزور احتجاج حتم کرنے کی دھمکی دی اور ریاستی ادارے کے خلاف نفرت کے جذبات ابھارے۔ایف آئی آر کے مطابق کپٹن صفدر نے 16 اکتوبر کے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر بزور طاقت اجازت لینے کی دھمکی دیتے ہوئے اعلیٰ افسران، ریاستی اور انتظامی اداروں کے خلاف نفرت اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کئے۔واضح رہے کہ کپٹن صفدر نے 16 اکتوبر کے مریم نواز کے جلسہ کے سلسلے میں جمعہ کے روز ایم پی اے عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں حکومت مخالف تقریر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے خارج