news 1601647276 2029

کورونا وائرس وفاقی دارالحکومت میں پھر قدم جمانے لگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا وائرس وفاقی دارالحکومت میں پھر قدم جمانے لگا، پمز ہسپتال کے بعد پولی کلینک کے عملے پر کورونا وائرس کے وار جاری، پولی کلینک کے زیر تربیت ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق ہوئی، زرائع پولی کلینک کے مطابق کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر یورالوجی وارڈ میں تعینات تھا، کورونا ٹیسٹ کیلئے ڈاکٹر کا سیمپل 3 اکتوبر کو بھجوایا گیا تھا، متاثرہ ڈاکٹر میں گزشتہ ہفتے کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، کورونا کی تصدیق پر متاثرہ ڈاکٹر کو آئیسولیٹ کر دیا گیا، کورونا کا شکار ڈاکٹر یورالوجی وارڈ میں مریضوں کا معائنہ کر چکا ہے، متاثرہ ڈاکٹر کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے عملے کو آئیسولیٹ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی، نامعلوم مصلح افراد کی فائرنگ سے چنگ چی ڈرائیور بلال احمد جاں بحق