704715 1549291 imran khan3a akhbar 1

پاکستان نیشنل نیوٹریشن کوآرڈینیشن کونسل کا دوسرا اجلاس آج ہوگا۔ وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پاکستان نیشنل نیوٹریشن کوآرڈینیشن کونسل کا دوسرا اجلاس طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق ‏وزیراعظم کی زیرصدارت پی این این سی سی کا اجلاس آج ہو گا، نیشنل نیوٹریشن کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس 2 اکتوبر کو ہونا تھا، فخرامام ، اسد عمر، شفقت محمود ، فہمیدہ مرزا اجلاس میں شریک ہوں گے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان وصوبائی چیف شریک ہوں گے، ‏اقوام متحدہ کے ریجنل کوآرڈینیٹر جولین فریڈرک بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، ‏ملک میں نیوٹریشن صورتحال، درپیش چیلنجز و حکومتی اقدامات پر غور ہو گا، ‏ثانیہ نشتر ، ڈاکٹر بصیر اچکزئی نیوٹریشن صورتحال پر کونسل کو بریفنگ دیں گے،عالمی ادارے پاکستان میں نیوٹریشن کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دیں گے، ‏اجلاس میں غذائی قلت پر قابو پانے سے متعلق حکمت عملی وضح کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے''اختیار عوام کا '' کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجرا کر دیا