sdffsd

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ

ویب ڈسک (اسلام اباد) : ایف آئی اے ذ رائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے نواز شریف کا نام ٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھا ہے ، نیب راولپنڈی کا خط ڈی جی ایف آئی اے کو موصول بھی ہوا ہے ، خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا ریکارڈ امیگریشن سسٹم میں شامل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ ہی ہوں گے، بلاول بھٹو

نیب خط پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا معاملے پر لاہور پولیس کو بھی خط ارسال ہو گیا ہے ، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کا اشتہار ہر تھانے میں ان کی تصویر کے ہمراہ چسپاں کیا جائے اور رائے ونڈ محل کے باہر بھی اشتہار چسپاں کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

لاہور پولیس کو خط نیب راولپنڈی کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ تھانے میں بھی وارنٹ گرفتاری کا سرکاری ریکارڈ میں اندراج کیا جائے۔