1221

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، 661نئے کیسز سامنے آئے ہیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد)نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری,24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 8 مریض جاں بحق، این سی او سی24 گھنٹوں میں ملک میں 661 افراد میں کرونا کی تصدیق ہو گئی ، این سی او سی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8335 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 2 ہزار 708 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ملک میں 3 لاکھ 17 ہزار 595 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،سندھ میں 1 لاکھ 39 ہزار 571 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،پنجاب میں 1 لاکھ 330، کے پی 38219 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،اسلام آباد میں 17122 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،گلگت بلتستان 3893، بلوچستان میں 15480کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،آزادکشمیر میں کورونا کے 2980 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6552 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،سندھ میں کورونا کے 2541، پنجاب 2248 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،خیبرپختونخوا 1263، اسلام آباد میں 188 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں،بلوچستان 146، گلگت بلتستان میں کورونا کے 89 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 77 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں24، گھنٹوں میں ملک بھر می 33898 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کوروناکے 784 مریض زیرعلاج ہیں،ملک بھر میں کورونا کے 67 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں،ملک بھر میں تاحال 37 لاکھ 95 ہزار 287 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں بس حادثے کا شکار ،26بچے جاں بحق