706491 942125 sugar akhbar

ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا

ویب ڈیسک(اسلام آباد ): ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ 17 میں سے 9 بڑے شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت کی سنچری مکمل۔ اسلام آباد میں چینی کی قیمت 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔ پشاور میں چینی 105 روپے تک فی کلو میں بک رہی ہے۔ کراچی اور لاڑکانہ میں چینی 100روپے تک فی کلو میں بک رہی ہے۔ راولپنڈی, لاہور اور سیالکوٹ میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو تک ہے۔ کوئٹہ اور بہاولپور میں بھی چینی 100 روپے تک فی کلو میں بک رہی ہے۔ گوجرانوالہ,فیصل آباد,بنوں میں چینی کی قیمت 98 روپے تک فی کلو ہے۔ سرگودھا اور خضدار میں چینی کی قیمت 95 روپے فی کلو ہوگئی۔ چینی کی اوسط قیمت 97 روپے 62 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی۔
ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 110 روپے فی کلو ہے۔ ملک میں چینی کی کم از کم قیمت 95 روپے فی کلو ہے۔

مزید پڑھیں:  تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، ملزم گرفتار