f6a3d314 1138 4b6a 9cad d8b5783b6876

چارسدہ زینب قتل کیس: ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا چارسدہ میں خصوصی پریس بریفنگ

بریفنگ میں وزیر قانون سلطان محمد اور ڈی پی او محمد شعیب بھی موجود

زینب قتل میں ملوث قاتل کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا-

کامران بنگش نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ زینب قوم کی بیٹی تھی، قاتل کی شناخت  ہو گئی ہے۔ پولیس نے جدید خطوط پر تفتیشی عمل مکمل  کیا۔چارسدہ پولیس کی کارکردگی بہترین رہی،پولیس نے تین کے اندر اندر مرکزی ملزم کو گرفتار تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سائنسی تصدیق کے بعد مجرم لعل محمد کی شناخت ہوگئی۔ایک ہفتے کے اندر مجرم کی نشاندھی قابل ستائش ہے۔وعدے کے مطابق مجرم کو جلد از جلد گرفتار کیا گیا۔ چارسدہ میں 15 کیسز سامنے آئے ہیں تمام مجرمان پکڑے گئے۔ سن لیں کوئی بھی خیبرپختونخوا پولیس سے بچ نہیں سکتا۔

مزید پڑھیں:  عبدالحفیظ شیخ کو کرپشن ریفرنس میں بڑا ریلیف مل گیا

کامران بنگش نے مزید کہا کہ دستیاب شواہد کے بنیاد پر ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ سکول، پولیس اور دیگر لیول پر ایسے درندوں سے آگاہی ہونی چاہیے۔

وزیر قانون سلطان محمد نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ایسی واقعات کی روک تھام ہو۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان لمحہ بہ لمحہ کیس کی نگرانی کرتے رہے۔ ڈی پی او چارسدہ اور تفتیشی ٹیم نے بروقت اور برمحل کارروائیاں کیں۔ کیس سے اندازہ ہوا کہ ایسے کیسز کے سلسلے میں پولیس پیشہ ورانہ ہو چکی ہے۔ وزیراعلی اور پوری کابینہ مردان رینج کی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔حکومت عدالت سے مجرم کو سزاوار ٹھہرائے گی۔ قانون سازی کے ذریعے قانون سے حامیاں نکال رہے ہیں۔ ایسے درندوں سے نمٹنے کے لیے پولیس، عوام اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کاخاتمہ کرینگے، مشیر صحت

ڈی پی او محمد شعیب نے کہا کہ 388 گھروں سے ڈیٹا اکٹھا گیا کیا۔ پروفیشنل طریقے سے مجرم سے پوچھ گچھ ہوئی۔
70,80 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔مجرم کے موبائل فون سے غیر اخلاقی مواد بھی برآمد ہوا۔مردان رینج میں جتنے بھی ایسے کیسز آئے، ہم نے حل کرا لیے۔