189404 7424202 updates

یوٹیلیٹی اسٹورز نے حکومت سے اضافی 3 لاکھ ٹن گندم مانگ لی

ویب ڈسک (اسلام اباد) : یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیر اعظم ریلیف پیکچ ، یوٹیلٹی اسٹورز پر/آٹا,چینی اور گھی کی قلت کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز نے حکومت سے اضافی 3 لاکھ ٹن گندم مانگ لی ،

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطا بق پاسکو سے گندم کی فراہمی کیلئے حکومت کو درخواست کردی ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا اسٹاک ختم ہورہا ہے ، حکومت 50 ہزار ٹن درآمدی چینی بھی یوٹیلیٹی اسٹورز کو دے گی ، حکومت نے درآمدی چینی کی فراہمی کیلئے یقین دہانی کرادی ، یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی نومبر میں ملنا شروع ہوجائے گی ،

مزید پڑھیں:  تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، ملزم گرفتار
مزید پڑھیں:  امریکہ کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار

شوگر ملوں سے چینی کی خریداری کیلئے 35 ہزار ٹن کا ٹینڈر بھی جاری کیا حکام ، گھی کی خریداری کا بھی انتظام کرلیا ، فیکٹریوں سے 50 ہزار ٹن گھی خریدا جائے گا-