images 63

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 847 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے وار مزید تیز ہوئے ہے، این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 12 افراد جاں کی بازی ہار گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 847 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 063 ہوگئی، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 727 ہوگئی، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 101 ہوگئی،

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 009 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 43 ہزار 222 ہوگئی،
پنجاب میں 1لاکھ 2 ہزار 467 اورخیبرپختونخواہ 38 ہزار 923 تعداد ہے، اسلام آباد میں 18 ہزار 764 اوربلوچستان میں 15ہزار 791 مریض رپورٹ سامنے آئے ہے، نیشنل کمانڈ سینٹر کے رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر3 ہزار 748 اورگلگت میں 4148 تعداد ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک کے آغاز کا اعلان کردیاگیا