Federal Cabinet Meeting 5 1

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے شروع ہوگا، وفاقی کابینہ اجلاس میں سیاسی ،معاشی اور سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لے گی،

کابینہ اپوزیشن کے جلسوں اور حکومت مخالف تحریک کا جائزہ لے گی، کابینہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسے میں ریاست مخالف تقریر کا بھی جائزہ لے گی، کابینہ کو محسن داوڈ کو بلوچستان روکنے کے معاملہ پر بھی بریفینگ دی جائے گی، کابینہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لے گی،

مزید پڑھیں:  امریکہ کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار

مہنگائی کے خاتمے کے حوالے حکومتی اقدامات اور اس کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ کو کورونا کی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا معمول کا 12 نکا تی ایجنڈا بھی جاری ہے، گندم کی درآمد سے متعلق کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اب تک ہونے والے تمام فیصلے ترتیب کے ساتھ کابینہ کے سامنے رکھے جائیں گے،اب تک کتنی گندم درآمد ہوسکی، کابینہ کو ٹائم لائن سے آگاہ گیا جائے گا، چینی کی درآمد کے شیڈول پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، وزارتوں، ڈویژنوں اور ماتحت اداروں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں کی تفصیلات اجلاس میں پیش ہوگی،

مزید پڑھیں:  تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، ملزم گرفتار

کریمینل لاء ریفارمز پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، عسکری ائر کو آر پی ٹی کے لائسنس کی منسوخی کی منظوری دی جائے گی، کنونیشن آن انٹر نیشنل سول ایوی ایشن کے آرٹیکل 50 اور 56 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی جائے گی، پری شپمنٹ ایجنسی کو گندم کی درآمد کا ایک مرتبہ معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔