download 2 48

وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کی پشاور میں مدرسے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کی پشاور میں مدرسے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ مدرسے پر ہونے والا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، بچوں پر حملہ ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ عمل ہے اور ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی اور لواحقین کے صبر جمیل عطا کی دعا کی، وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج وغم کا اظہارکی، زخمیوں کو مکمل طور پر سہولیات فراہم کی جائیں، ملک وقوم کی سلامتی وبقاء کو نقصان پہنچانے والے اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے، ہم اپنے بچوں کی قربانی کے مقروض ہیں اور کسی صورت ایسے بزدلانہ عمل سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونے دیں گے-

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے لبنان پر حملہ کردیا، 70 مقامات کو نشانہ بنایا گیا