EILyWqUX0AM zdt

اسپیکروڈپٹی اسپیکرکی دیرکالونی پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی مذمت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کی دیرکالونی پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اسپیکرقومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کا دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا، اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکی دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی، اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ دھماکہ ملک دشمن عناصر کی ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال