news 1601315755 7729

ایل آرایچ میں زخمیوں کی عیادت اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ تیمور جھگڑا

ویب ڈیسک (پشاور): وزیرصحت تیمور جھگڑا کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پرلیڈی ریڈنگ ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا، تیمور جھگڑا کا ایل آرایچ میں دیرکالونی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت اور انتظامات کا جائزہ لیا، تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ ایل آر ایچ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کے علاج کے لیے انتظامات کرلیے گئے ہیں، خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھی ایمرجنسی کے نفاذ کی ہدایت کی ہے، ہسپتال کی ایمرجنسی میں زخمیوں کا بہترین خیال رکھا جا رہا ہے، دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کی بسوں میں خواتین کومرد مسافروں کی جانب سے ہراسگی کا سامنا