ویب ڈیسک: ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن اور ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج کڑا مقابلہ ہو گا۔ دنیا بھر نے اپنی نظریں امریکہ پر جما لیں۔ 9 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد پہلے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں جس میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو واضح برتری حاصل ہے۔
2020 کے امریکی انتخابات میں 15 سے 16 کروڑ امریکی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جو کسی بھی سابقہ انتخابات کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہو گا۔
واضح رہے کہ ارلی ووٹ میں صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں 7 ریاستوں سے برتری حاصل ہے۔