biden trump 1200

امریکی صدارتی انتخابات مختلف ریاستوں کے نتائج، جوبائیڈن کو ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے

ویب ڈیسک(واشنگٹن) امریکی صدارت پر براجمان ہونے اور وائٹ ہاوس کا مہمان بننے کے لیے صدارتی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں ۔امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں مختلف ریاستوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نے مجموعی طور پر 131الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے، جبکہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے98الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔
ریاست کنساس ٹرمپ کے نام رہی انہوں نے6 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، ریاست میزوری میں ٹرمپ نے10الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، امریکی ریاست مین میں جوبائیڈن کامیاب ہوئے وہاں انہوں نے ،4الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں،جبکہ ڈیانا، اوکلاہوما، مسیسپی، الابامہ، جنوبی کیرولینا، شمالی ڈکوٹا،وایومنگ، کینٹکی، مغربی ورجینیا میں بھی ٹرمپ کی کامیابی ٹینیسی،جنوبی کیرولینا کی ریاستیں بھی ٹرمپ کے نام رہیں۔
دوسری جانب جوبائیڈن نے ورجینیا، الینوائے، ورمونٹ،مین اور نیویارک میں میدان مارلیا جبکہ کولاراڈو، میسا چوسٹس،نیو جرسی، کنیکٹیکٹ اور میری لینڈ میں بھی بائیڈن جیت گئے، نیو میکسیکو ، میری لینڈ،مین،الینوائے کی ریاستیں بھی بائیڈن کینام رہیں، صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے538میں سے270الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد تائیوان اور ہنگری آمنے سامنے