zahid hafeez chaudhri file photo 1598824100 1217

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا 20 واں ورچول کا اجلاس آج ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا 20 واں ورچول اجلاس آج 10 نومبر 2020 کو ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے سربراہان مملکت (ایس سی او سی ایچ ایس) میں شرکت کریں گے،

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ویڈیو کانفرنس فارمیٹ میں منعقد ہوں گی، وزیراعظم کو ایس سی او سی ایچ ایس میں شرکت کی دعوت روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دیہے، روس کے صدر ولادیمیر پوتن کانفرنس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ایس سی او کے سکریٹری جنرل ، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے علاوہ ایس سی او کے 8 ممبر ممالک اور 4 آبزرور ریاستوں کے رہنما شرکت کریں گے،

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں:سپیکر نے سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل عمل قرار دے دیا

سربراہان مملکت کی کونسل ایس سی او کا اعلی ترین فورم ہے، جو تنظیم کی سرگرمیوں کی ترجیحات اور اہم شعبوں کا تعین کرنے کے لئے پالیسی رہنما اصول مرتب کرتا ہے، 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم – سی ایس ایس 16 دستاویزات اپنائے گی، جس میں ماسکو اعلامیہ بھی شامل ہے، جس میں ممبر ممالک کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر موقف کی عکاسی ہوتی ہے،

پاکستان کے علاوہ ، شنگھائی تعاون تنظیم کےرکن ممالک میں چین ، روس ، ہندوستان ، قازقستان ، کرغزستان ، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم مقاصد میں رکن ممالک کے مابین باہمی اعتماد اور خوشگوار دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، تنظیم کا کام رکن ممالک کے مابین علاقائی امن ، سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنا ، اور سیاسی ، ثقافتی، تجارت اور معیشت ، سائنس اور ٹکنالوجی ، تعلیم ، توانائی ، نقل و حمل ، سیاحت ، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے،

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش

ایس سی او ممبر ممالک کے ساتھ گہری جڑوں والے تاریخی اور ثقافتی روابط کو مزید تقویت دینے ، ان تعلقات کو ایک مستحکم معاشی بنیاد فراہم کرنے ، اور علاقائی تجارت اور راہداری کے طور پر فروغ دینے کے لئے ایک اہم فورم ہے، 2017 میں ممبر بننے کے بعد سے ، پاکستان مختلف ایس سی او میکانزم میں شرکت کے ذریعہ ایس سی او کے کثیر الجہتی ایجنڈے کو فروغ دینے میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے۔