1031976409 0 193 3072 1854 1000x541 80 0 0 9a0f05b1dc9313c03228750ddfd7be37

ایران کےوزیر خارجہ پاکستان کےدوروزہ دورے پراسلام آبادپہنچ گئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کل شام پاکستان کے دورے پر پہنچے تھے۔ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی اور ایرانی سفارتخانے کے حکام ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا،ایران کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد ابراہیم طاہریان بھی جواد ظریف کے ہمراہ ہیں۔ وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ہمراہ پاکستان آنے والا وفد سیاسی اور اقتصادی سطح کا ہے پاکستان پہنچنے کے بعد ایران کے آج سے اپنی باقاعدہ ملاقاتوں کا آغاز کریں گے ،اور پاکستانی وزیر خارجہ کی زیر قیادت وفود کی سطح پر وزارت خارجہ میں اہم مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جواد ظریف آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے,اور مسلح افوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔ جواد ظریف آج شام انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کا دورہ بھی کریں گے,اور آج شام آئی ایس ایس آئی میں ایک لیکچر بھی دیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ ملاقاتوں میں پاک ایران باہمی تعلقات, امریکی صدارتی انتخاب متوقع پی فائیو پلس ون معاہدے کی بحالی کے تناظر میں آئی پی گیس پائپ لائن پر خصوصی بات چیت کریں گے۔ ملاقاتوں میں افغانستان میں قیام امن، افغان امن عمل، پاک ایران اقتصادی تعلقات ،پاک ایران سرحدی انتظامی امور اور غیر قانونی منشیات و انسانی اسمگلنگ پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے منصوبے کا آغاز