پشاور : پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک کی سربراہی میں جرمن وفد کا پشاور میوزیم کا دورہ،دورے کے موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے استقبال کیا اور پشاور میوزیم میں رکھے گئے بدھ مت کے مجسموں اور نوادرات کی تاریخی حیثیت اور دنیا بھر کے گندھارا آرٹ کے مجموعوں پر مکمل بریفنگ دی، جس کو جرمن سفیر اور وفد نے سراہا اور پشاور میوزیم کو بہترین میوزیم قرار دیا.
