shahmahmoodqureshi

پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے۔ شاہ محمودقریشی

ویب ڈیسک(نیامی): وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اورافغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن باوقاراورباعزت واپسی کا خواہشمند ہے۔ یہ بات انہوں نے آج نائیجرکے دارالحکومت نیامی میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے سینتالیسویں اجلاس کے موقع پراپنے افغان ہم منصب محمدحنیف اتمار سے ملاقات میں کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک میں امن کیلئے اپنا مصالحتی کردارجاری رکھے گا،
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ افغان قیادت کو ان عناصر سے باخبررہنا چاہیے جوافغانستان میں امن کی کوششوں کونقصان پہنچاناچاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی نے افغانستان کےساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔