84a94e3c 1363 4986 b03c b96b8e614eec 1024x683 1

خیبرپختونخوا میں ہیلتھ ورکرز پر تشدد کی روک تھام کیلئے بل تیار

ویب ڈیسک(پشاور):خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں اور دیگرہیلتھ ورکرز پر تشدد کی روک تھام کے لئے قانون سازی کا بل تیارکر لیا گیا ۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر سروس پرووائیڈرز اینڈ فیسلیٹیز بل جلد اسمبلی میں پیش ہوگا،کسی ہیلتھ کئیر ورکر، مریض یا تیمادار پر تشدد سنگین جرم تصور ہوگا، ڈاکٹروں ،نرسز اور دیگر ہیلتھ ورکرز پرتشدد کرنے والے کو تین سال تک قید سزا کی تجویزدی گئی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

قید سزا کے ساتھ ایک لاکھ سے دس لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز بھی دی گئی ۔،بل کے متن میں بتایا گیا کہ ہسپتال کے اندر اسلحہ ساتھ لانے پر مکمل پابندی ہوگی، ہسپتال کے املاک کے نقصان پہنچانے والے کو جرمانہ اور قیدکی سزا ہوگی،مریض کو بلاتفریق بہترین علاج مہیا کرنا ڈاکٹر کی ذمہ داری ہوگی

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید

مریض کے تیماداروں کو علاج سے متعلق تمام حقیقت پہلے سے بتائی جائے۔