545

انٹی کرپشن کی محکمہ تعلیم آفیسر کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور)بدعنوانی کے الزامات/انٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم آفیسر کیخلاف کاروائیکرنے کا فیصلہ کیا ۔محکمہ تعلیم کی انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سفارش پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیخلاف انکوائری کے احکامات جاری کئے ۔تحقیقات کیلئے ہائر سیکنڈری سکول نمبر ون نوشہرہ کے پرنسپل سیف الرحمن کو انکوائری آفیسر مقررکر دیا گیا ۔محکمہ نے ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دی ۔اعلامیہ میں ڈی ڈی ای او کو انکوائری آفیسرکے سامنے پیش ہو کر الزامات بارے اپنا بیان دینے کی ہدایت کی گئی ۔کلاس فور ملازمین کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے ڈی ڈی ای او عرفان علی کیخلاف مختلف الزامات کے تحت انکوائری کا فیصلہ کیا تھا،عملدرآمد نہ ہونے پر کلاس فور ملازمین نے ڈی ڈی ای او پشاور کیخلاف انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا،انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے محکمہ تعلیم کو ایکشن لینے کیلئے مراسلہ بھیج دیا ۔محکمہ ابتدائی تعلیم نے اس سفارش کی بنیاد پر عرفان علی کیخلاف مختلف الزامات کے تحت انکوائری بٹھادی انکوائری آفیسر15 دن میں رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان