5fa07491f0a8d

پی ٹی آئی حکومت کا نیا کارنامہ،اپنے ٹکٹ ہولڈر کو ہسپتال بورڈ کا رکن بنادیا. ثمرہارون بلور

ویب ڈیسک (پشاور):پی ٹی آئی حکومت کا نیا کارنامہ،اپنے ٹکٹ ہولڈر کو ہسپتال بورڈ کا رکن بنادیا، ندیم عالم 2013ء میں پی کے 20 کا الیکشن پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر لڑچکا ہے، الیکشن کمیشن کے ساتھ جمع کرائی گئی دستاویزات میں بی ایس سی تعلیم کا ذکر ہے، سی وی میں ڈاکٹر آف میڈیسن اور لمز یونیورسٹی سے ایم بی اے تعلیم لکھا گیا ہے، الیکشن کمیشن کے ساتھ 2018ء میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں موجودہ تعلیمی قابلیت کا ذکر نہیں، کے ٹی ایچ کے ساتھ جمع کرائے گئے سی وی میں کیریئر کی سپیلنگ تک غلط لکھی گئی ہے،
ثمرہارون بلور کا کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ نے ہسپتالوں کا نظام تباہ کردیا ہے،نان ڈاکٹرز ہسپتال چلارہے ہیں، کیا وزیرصحت اور چیئرمین بورڈ بتائیں گے کہ اس رکن کی اصل تعلیمی قابلیت کیا ہے؟ پہلے امریکن ڈاکٹر برکی اور اب نان ڈاکٹرز پبلک سیکٹر ہسپتالوں کو تباہ کررہے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آکسیجن واقعے کے بعد اسکی بھی انکوائری کرائی جائے، پی ٹی آئی ہر جگہ اپنوں کو نوازے لیکن عوام کے صحت کے ساتھ یہ مذاق بند کریں، کیا اس قسم کے لوگ بھرتی کرکے خودمختار ادارے بنائے جارہے ہیں؟ بورڈ آف گورنرز کی بجائے اس واقعےکی آزادانہ تحقیقات،تمام اراکین کی جانچ پڑتال کی جائے۔ا

مزید پڑھیں:  سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے خارج