Untitled 1 33

ہم کوشش کررہے ہیں کہ ہر سکول میں بچوں کا اپنا لاکر ہو، وزیر تعلیم شہرام ترکئی

ویب ڈیسک (پشاور): اسمبلی سیکرٹریٹ سے باہر وزیر تعلیم شہرام ترکئی کی پریس کانفرنس، شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک انوکھی قانون سازی کی گئی، ماہرین صحت کہتے ہیں کہ سکول بیگز سے انکو سپائین کا مسئلہ عام ہے جبکہ نفسیاتی بھی بچے بیمار ہوتے ہیں۔ اس قانون کے مطابق بچوں کا بیگ اب سمارٹ بیگ بن جائے گا، بچے روزانہ زیادہ کتابیں لے کر جاتے ہیں جو اس کی صحت خراب کرتی تھی، ایک مہینے تک اس معاملے میں لوگوں اور سکول انتظامیہ کی آگاہی کریں گے، پرائیویٹ ریگولیٹری اتھارٹی نجی سکولوں کے ساتھ بیٹھیں گے، جو بھی قانون کی خلاف ورزی کریں گے انکو 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا، ہم پانچ حلقوں میں جائیں گے اور اس قانون کے نفاذ کے لیے کوشش کریں گے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ ہر سکول میں بچوں کے لیے اپنا لاکر ہو، سکول کلاس بیگ کا وزن بچے کے ٹوٹل وزن کا پندرہ فیصد رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش