download 3 48 1 1

صوبہ بھر میں کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر 19اڈے سیل ،3560 کے جرمانے عائد

ویب ڈیسک(پشاور)صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 19 اڈے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ صوبے بھر میں 1212 اڈوں کو وارننگ بھی جاری کئے گئے ہیں محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کر دئیے گئے ہیں،پورے صوبے میں 330 گاڑیوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تحویل میں لے لیا گیا جبکہ 20,722 گاڑیوں پر 578،3560 روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں
سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے مطابقکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اورتمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کریں۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع