uni

خیبر پختونخوا کے 8 سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز تعینات

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا کے 8 سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز تعینات، محکمہ اعلی تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا.

پروفیسر ڈاکٹر ظفر ایم خان وی سی شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی نوشہرہ تعینات، پروفیسر ڈاکٹر افتخار وی سی حسین یو ای ٹی پشاور تعینات،صوابی یونیورسٹی کیلئے پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود وائس چانسلر مقرر، پروفیسر ظہورالحق عبدلولی خان یونیورسٹی اور پروفیسر خیرالزمان وی سی بنوں یونیورسٹی تعینات، باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کیلئے پروفیسر ڈاکٹر بشیراحمد وی سی تعینات، ڈاکٹر سردار خان وائس کوہاٹ یونیورسٹی تعینات، پروفیسر محمدرادریس وائس چانسلر جامعہ پشاور تعینات، تمام وائس چانسلرز کی تعیناتی تین سال کیلئے کردی گئی.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا