847844 4123130 20 کامران بنگش akhbar

صوبائی وزیرکامران بنگش کا ڈائریکٹریٹ آف آرکائیوزاینڈ لائبریریز کا دورہ

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا ڈائریکٹریٹ آف آرکائیوز اینڈ لائبریریز کا دورہ کیا، معاون خصوصی نے مختلف سیکشنز کا دورہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر ظاہراللہ کی جانب سے معاون خصوصی کو بریفنگ دی گئی ہیں۔ بریفنگ میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن داود خان بھی شریک رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا


کامران بنگش کی ہدایت کے مطابق عوامی ڈیمانڈ پر فوری طور حیات آباد سمیت پورے صوبے میں عوامی لائبریریاں قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، سٹاف کمی پوری کرنے کے لیے جلد از جلد کاغذی کارروائی مکمل کرلی جائے۔کامران بنگش کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کی خاطر پرائیویٹ ڈاکومنٹس کو ایک ترتیب کی تحت پبلک کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل

بین الاقوامی لائبریریوں کے ساتھ رابطے مزید مضبوط کئے جائیں، کتاب چوری کے حوالے سے بین الاقوامی معیار مقرر کی جائے۔پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ریڈنگ پالیسی مرتب کرنے جا رہے ہیں، جبکہ شہدائے اے پی ایس لائبریری کا جدید خطوط پر تزئین و آرائش کیا جائے گا۔