5555 1

ایران کی ترکی پرامریکی کی جانب سے پاپندیوں کی مذمت

ویب ڈیسک : ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ امریکا کو دوسرے ممالک پر پابندیاں لگانے اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی لت لگ چکی ہے، ہم امریکا کی جانب سے ترکی پر لگائی جانے والی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم ترکی کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امریکا کی جانب سے ترکی پر پابندیوں کا سلسلہ کافی دنوں سے جاری ہے اور اسی دفعہ روسی میزائل شکن سسٹم خریدنے پر گزشتہ روز ترکی وزارت دفاع کے متعلقہ شعبے کے حکام پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چین کی مدد سے پاکستان میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کا منصوبہ تیار

مبصرین ان پابندیوں کو آرمینیا اور آذر بائیجان کی جنگ میں ترکی کے کردار اور عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدات پر مخالفانہ رویے کا نتیجہ بھی قرار دے رہے ہیں۔ خاص طور پر جب ترک صدر طیب اردوان کے اذربائیجان میں فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک نظم پڑھنے پر ایران کی جانب سے تند و تیز تبصرے کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  لبنان دھماکے، اسرائیل اور اتحادیوں کو شرم آنی چاہیے، ایران/ ترکیہ