ایبٹ آباد :ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ2 دن میں کورونا سے 11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد): ایبٹ آباد میں کورونا وائرس سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں 2 دن میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں، ترجمان اے ٹی ایچ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد 50 ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پورکالوڈ شیڈنگ کم کرنےکیلئےوفاق کو15دن کاالٹی میٹم

جبکہ ICU میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل مریضوں کی تعداد 10 ہے، اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 128 ہوگئی ہے، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہزارہ کے عوام سے درخواست ہے، کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں زمہ دارانہ سیاحت کا فروغ ناگزیر ہے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب

اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں، ترجمان اے ٹی ایچ کا کہنا تھا کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔