aaaaa 5

سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کروائیں گے۔ وزیراعظم کا اعلان

ویب ڈیسک (پشاور):وزیراعظم کی پشاور میں صحافیوں سے گفتگو،وزیراعظم نے اعلان کیا کہ سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کروائیں گے، شو آف ہینڈز کے ذریعے الیکشن کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں، اٹارنی جنرل نے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی،حکومت کے لیے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ آسان ہوتا ہے، مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباو نہیں، ہم نے 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالا، ہم شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، ڈائیلاگ کی بات کی تو اپوزیشن نے 34 صفحات کا این آر او مانگ لیا، این آر او کسی صورت نہیں دوں گا، اپوزیشن کے خلاف کیسز ہماری حکومت میں نہیں بنے، اپوزیشن جن کیسز کا سامنا کر رہی وہ ماضی میں قائم ہوئے، ہماری حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، لاہور جلسے کے دن میں کیا کر رہا تھا سب نے دیکھ لیا، اپوزیشن والے بڑے جلسے کرتے پھرتے ہیں ،چاہوں تو ایک ہی ایسا جلسہ کروں جو سب سے بڑا ہو۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میِں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال