Wheat 1

صوبے کے تمام اضلاع میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں ۔ محکمہ خوارک خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور) :محکمہ خوارک خیبر پختونخوا کے مطابق حکومت کے بہتر انتظامات کی وجہ سےصوبے کے تمام اضلاع میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں ، ٹریڈنگ کارپوریشن کی توسط سے ساڑھے چار لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں ، اب تک اس میں سے دولاکھ اسی ہزار میٹرک ٹن گندم صوبائی حکومت نے اٹھا لی ہے ،

محکمہ خوراک کے مطابق چار لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم شیڈول کے مطابق آٹھ جہازوں کے ذریعے آنا تھا ، اب تک پانچ جہاز پہنچ چکے ہیں جن کی مد میں حکومت نے سولہ ارب روپے کی ادائیگی کر دی ہے ، باقی تین جہاز بھی جلد پہنچ جائیں گے۔ ان میں سے بھی دو جہازوں کی پیشگی ادائیگی ہو چکی ہے ، فروری 2021 میں پہنچنے والے جہاز کا جیسا ہی بل وصول ہوگا اسی وقت ادا کیا جائیگا، ، اس میں کوئی مارک اپ وغیرہ واجب الادا نہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل

محکمہ خوراک کے مطابق صوبائی حکومت کے بروقت اقدامات سے آٹے اور گندم کے نرخوں میں واضح کمی آئی ہے ، صوبے میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے سرکاری نرخوں پر آٹے کی تقسیم کا موثر نظام وضع کیا گیا، خیبر پختون خوا میں عوام کو آٹے کی فراہمی میں کوئی دقت نہیں ہے۔