download 1 11

پشاور:کوروناایس او پیزکیخلاف ورزی،ضلعی انتظامیہ کا شادی ہالوں کیخلاف ایکشن

ویب ڈیسک(پشاور):کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے دلہ زاک روڈ اور رنگ روڈ پر مختلف شادی ہالوں کے خلاف ایکشن لیا،کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کراؤن کلب اور پیرا ڈائز شادی ہال کے منیجرز کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی کے باوجود ہال کے اندر کھانا کھلایا جارہا تھا،گرفتار منیجرز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاورکا کہنا تھا کہ شادی ہال مالکان حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا