.jpg

پشاور:کے ٹی ایچ اموات حادثہ، چارج شیٹ ملازمین فارغ کرنے کی تیاری مکمل

ویب ڈیسک (پشاور): کے ٹی ایچ اموات حادثہ ، چارج شیٹ ملازمین فارغ کرنے کی تیاری مکمل، ذرائع کے مطابق دوسری انکوائری کمیٹی کے رپورٹ کے. پیش نظر 7 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا، انکوائری رپورٹ کو ایک دن میں پبلک کیا جائے گا،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

ترجمان کے ٹی ایچ کا کہنا تھا کہ نیا سٹاف بھرتی کرنے کا عمل شروع کر دیا، آکسیجن پلانٹ پر 3 افراد کی تعیناتی کر دی گئی، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ چلانے کے لیے اسسٹنٹ بائیو میڈیکل انجینئر اور 2 بائیو میڈیکل ٹیکنیشن بھرتی کئے گئے، مزید سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جارہا ہے، آکسیجن کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے جلد نئی کمپنی کے ساتھ معاہدہ بے پایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا