boras johnson

برطانیہ میں 5 لاکھ افراد کووڈ انیس ویکسین کی پہلی ڈوزدیدی گئی

ویب ڈیسک(لندن):برطانیہ میں ویکسین کی پہلی ڈوزدیدی گئی ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی قسم پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہے ہیں، 5 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوزدیدی گئی ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم سے متعلق دوست ممالک کے تحفظات سے آگاہ ہیں اور ان کا احساس ہے، عالمی ادارہ صحت کو بروقت وائرس کی نئی قسم سے آگاہ کردیا تھا۔ نئے علاج، ویکسین میں جدت کے لیے دوست ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، وائرس کو شکست دینے کے لیے عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے
مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے

واضح رہے کہ کورونا کی نئی قسم کے باعث 40 سے زائد ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں، پابندیوں کے سبب سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔