حکومت ویکسین بنانے والی تمام کمپنیز کے ساتھ رابطے میں ہے۔ این سی او سی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں کورونا ویکسین کی دستیابی کے معاملے کے حوالے سے این سی او سی نیبیان جاری کر دی ۔حکومت ویکسین بنانے والی تمام کمپنیز کے ساتھ رابطے میں ہے, این سی او سی کے مطابق کورونا ویکسین کی دستیابی کے حوالے سے چینی کمپنیز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔
ترجمان این سی او سی کے مطابق حکومت ویکسین کے حوالے سے سامنے آنے والے ڈیٹا کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے,۔فیز 3 ٹرائلز اور نتائج کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ان مراحل کے بعد پاکستان میں ویکسین کی دستیابی کے حوالے سے حتمی فیصلہ سازی کی جاسکے گی۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی عدالت میں چیلنج