imran

قائداعظم کے وژن کے ذریعے پاکستان کاقیام عمل میں آیا، وزیراعظم

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے یوم قائد پر قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم محمدعلی جناح کابرصغیرکے مسلمانوں کیلئے وژن تھا جس کے ذریعے پاکستان کاقیام عمل میں آیا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود ،فوج کا کردار بڑھا دیا گیا : فضل الرحمان

قائداعظم کا یوم پیدائش قابل فخر قوم کے وجود میں آنے کا دن تھا،مجھے خوشی ہے کہ ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولی،بحیثیت قوم قائداعظم کی سالگرہ سے زیادہ خوشی کا کوئی اور موقع نہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و حادثات، 4 افراد جاں بحق

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کے نمائندے کی حیثیت سے قائد کا شکریہ،عقیدت کا اظہار کرتا ہوں،جدید تاریخ میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہیں قائد جتنی مقبولیت ملی۔