EqVIi9RXMAIGXxc

خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس: سنٹنسنگ،لیگل ایڈ رولز2020ء،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز۔BS-20 کی 41آسامیوں کی منظوری

ویب ڈیسک: کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش مشیر سائنس ضیاءاللہ بنگش اور معاون خصوص عبدالکریم کی میڈیا بریفنگ۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیراعلی محمود خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں معاشی خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے ہیں،کابینہ نے پٹواریوں کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں، لیبر اور بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہیں بنانے کے لئے محکمہ سوشل ویلفئیر کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔دسمبر میں تمام اے ڈی پی سکیموں کی ڈیڈ لائن مکمل ہوگئی ہے جنوری میں ریویو ہوگا سکیمیں مکمل نہ کرنے والے کے خلاف کاروائی ہوگی۔

کامران بنگش نے مزید کہا کہ کے پی ائی ٹی بورڈ کے لئے 268 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔کابینہ نے انڈسٹری پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے،صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے اہم فیصلے کئے جس سے صنعتی انقلاب اجائیگا،صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا آرمز رولز2014ء میں ترامیم کی منظوری دیدی ہے۔ ترامیم کا مقصد شوٹنگ/گنی کلبز میں محفوظ اور ماحول دوست شوٹنگ کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ لائسنس اجراء و تجدید کیلئے فیس مقرر کرنا اور شوٹنگ کلبز کا بہترین انتظام و انصرام یقینی بنانا ہے۔
صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا سنٹنسنگ بل2020ء کی منظوری دیدی ہے۔ اس سے قبل جرم کی نوعیت اور سزا کیلئے واضح ٹائم فریم موجود نہیں تھا۔ بل کے نفاذ سے عدلیہ کی سہولت کیلئے سنٹنسنگ ٹیبل اور کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ سزا کا ٹیبل ترتیب دیا گیا ہے۔ مزید برآں بلِ کے ذریعے ایک سنٹنسنگ کونسل کا قیام بھی تجویز کیا گیا ہے۔ مذکورہ کونسل سزا کیلئے گائیڈ لائنز تیار کرے گی۔سزا کے مجرم اور معاشرے کی بہتری کے سلسلے میں اس کے اثرات کی مانیٹرنگ، جائزہ لے گی اور کریمینل جسٹس سسٹم کی مجموعی بہتری کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں انتخابات عوامی حق خودارادیت کا نعمل البدل نہیں، صدر مملکت

کامران بنگش نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا لیگل ایڈ رولز بل2020ء کی منظوری دیدی ہے۔ رولز کے ذریعے غریب اور نادار افراد جو عدالت میں اپنا کیس لڑنے کے اخراجات برداشت نہ کر سکے کو لیگل ایڈ فراہم کرتا ہے۔
رولز میں لیگل ایڈکیلئے درخواست دینے،زیادہ سے زیادہ 15 دن میں ان درخواستوں کو نمٹانے اور لیگل ایڈ کے مستحق افراد کا تعین کرنے اور مالی حیثیت سے متعلق تفصیلات و سہل طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔لیگل ایڈ کیلئے ایڈوکیٹس کی تقرری اور فیسوں کے تعین کے بارے میں بھی رولز میں وضاحت موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی کابینہ سےمنظوری کاامکان

معاون خصوصی اطلاعات نے مزید بتایا کہ صوبائی کابینہ نے محکمہ فنانس کی جانب سے حال ہی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز۔BS-20 کی 41آسامیوں کی منظوری دی تھی۔ کابینہ نے ان ججز کیلئے گاڑیوں کی خریداری کیلئے ضروری فنڈز کی فراہمی کی منظوری دیدی ہے۔صوبائی کابینہ نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنیز مردان، ڈی آئی خان، بنوں اور ایبٹ آباد کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کے ممبران کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔

کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے محکمہ سپورٹس، ٹوارزم، کلچر، یوتھ آفیئرز کےspecial initiatives کے تحت نوجوانوں اور خواتین کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے فنڈز کی فراہمی اور اس کے استعمال کے طریقہ کار کی منظوری دیدی ہے۔ صوبائی کابینہ نے Plastic Products Rules 2017 میں ضروری ترامیم کی منظوری دیدی ہے۔ ترامیم کا مقصد پولی تھین بیگز کے استعمال کے تدارک کیلئے موثر قانون سازی کرنا ہے۔ کابینہ نے اس سلسلے میں ڈرافٹ نوٹیفیکیشن کے اجراء کی بھی منظوری دیدی ہے۔