28793b43 65cc 4a4d 8b7f a5dc015ea96f

ورسک روڈ پشاور اور شبقدر میں قائم ماربل فیکٹریوں کو مہمند اکنامک زون منتقل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت مہمند اکنامک زون اور بونیر ماربل سٹی کے حوالے سے اجلاس، ورسک روڈ پشاور اور شبقدر میں قائم ماربل فیکٹریوں کو مہمند اکنامک زون منتقل کرنے کا فیصلہ، رضاکارانہ طور پر مہمند اکنامک زون منتقل ہونے والے ماربل فیکٹریوں کو سستی نرخوں میں پلاٹس کے علاوہ گرانٹس بھی دینے کا فیصلہ، ورسک روڈ پشاور سے مہمند اکنامک زونز منتقل ہونے والی ماربل فیکٹریوں کو پلاٹس کی فراہمی میں پہلی ترجیح دی جائے گی۔

مہمند اکنامک زون 350 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے، اب تک اس اکنامک زون میں نئی صنعتیں لگانے کے لئے106 پلاٹس الاٹ کئے گئے ہیں، باقی ماندہ 184 پلاٹس پر ورسک روڈ اور شبقدر میں قائم ماربل فیکٹریوں کو منتقل کیا جائے گا۔ اجلاس میں مہمند اکنامک زون کو اسپیشل اکنامک میں تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، ورسک روڈ پر قائم ماربل فیکٹریوں میں سے 19 فیکٹریوں کے مالکان نے مہمند اکنامک زونز میں منتقل ہونے کے لئے درخواستیں دے چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں بس حادثے کا شکار ،26بچے جاں بحق

وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ورسک روڈ پر قائم ماربل فیکٹریوں کو مہمند اکنامک زون میں میں منتقل کرنے کے لئے ان ماربل فیکٹری مالکان کی مشاورت سے لائحہ عمل ترتیب دی جائے، اس سلسلے میں 15 دنوں میں ہوم ورک مکمل کرکے ایکشن پلان پیش کیا جائے۔ اجلاس میں بونیر ماربل سٹی کے مجوزہ منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کا فیصلہ، یہ ماربل سٹی 126 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا

بونیر ماربل سٹی کے قیام کے لئے زمین کی خریداری کا پی سی ون ایک ہفتے کے اندر منظور کیا جائے، اس ماربل سٹی میں 2.8 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے، منصوبے سے ملازمتوں کے 12 ہزار نئے مواقع پیدا ہونگے، بونیر ماربل سٹی میں 200 صنعتی یونٹس قائم کئے جائیں گے۔